Posts

Showing posts from November, 2023

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  احتساب عدالت نے نیب کو 21 نومبر تک چئیرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2023ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔عدالت نے نیب کو 21 نومبر تک چئیرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں تفتیش کی اجازت دی گئی۔چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا پر انہیں صرف جیل میں تفتیش کی اجازت دی گئی۔ /span> عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان سے جیل میں تفتیش کی جائے۔نیب کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی کیسز میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے مقدمے میں شامل تفتیش > پیر کو نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی جس پر احتساب عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ کی تعم...